تاریخ شائع کریں2018 19 October گھنٹہ 17:02
خبر کا کوڈ : 369934

کشمیر میں ہلاکتوں کے بعد ہڑتال اور مظاہرے

چند روز کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بعد وادی کے حالات کشیدہ
کشمیر کے بارہمولہ کے بونیار میں آج جمعہ کو سیکورٹی فورسیز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین در اندازوں کو ہلاک کردیا ہے۔
کشمیر میں ہلاکتوں کے بعد ہڑتال اور مظاہرے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بعد وادی کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے بارہمولہ کے بونیار میں آج جمعہ کو سیکورٹی فورسیز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین در اندازوں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسری جانب حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے ہلاکتوں کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد پر امن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے طلبہ کے احتجاج سے بچنے کے لیے اسکول اور کالجز بند کرنے کا بھی حکم دے دیا جبکہ کشمیر یونیورسٹی میں تمام کلاسیں بھی منسوخ کردی گئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی ہندوستانی فوج نے سری نگر کے علاقے فتح کَدال میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیریوں کو ہلاک کردیا تھا ہلاک ہونے والوں میں سے دو کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdsn0soyt09n6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ