تاریخ شائع کریں2018 19 October گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 369931

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی شہری علاقوں پر بمباری

شام کے علاقے دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے علاقے دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی شہری علاقوں پر بمباری
داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے علاقے دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے علاقے السوسہ پر کئی بار بمباری کی جس میں متعدد عام شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔اس بمباری میں رہائشی مکانات اور پبلک مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔داعش مخالف یہ نام نہاد امریکی اتحاد بارک اوباما کے دور حکومت میں قائم ہوا تھا تاکہ عراق و شام میں داعش کا مقابلہ کیا جا سکے مگر اس اتحاد کے حملوں میں زیادہ تر عام شہری ہی مارے جاتے رہے ہیں جبکہ اس اتحاد میں شامل ممالک ہی دہشت گرد گروہوں کے حامی اور انھیں ہتھیار و فنڈ فراہم کرنے والے شمار ہوتے ہیں۔دوسری جانب دہشت گرد گروہوں نے الحدیدہ میں واقع حلب کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaeone649nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ