>> وزیر اعظم عمران خان مہاتیر محمد سے ٹیلی فون پر رابطہ | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2018 18 October گھنٹہ 21:22
خبر کا کوڈ : 369762

وزیر اعظم عمران خان مہاتیر محمد سے ٹیلی فون پر رابطہ

مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کوٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم عمران خان مہاتیر محمد سے ٹیلی فون پر رابطہ
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کوٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کوٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں آپس کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس گفتگو میں دونوں نے ایک دوسرے کو انتخابات میں کامیابی اور وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دوران گفتگو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین معیشت میں بہتری کےلئے مہاتیر محمد کے اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک میں وفود کے تبادلے انتہائی ضروری ہیں۔ اس موقع پر مہاتیر محمد نے بھی پاکستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی۔ پاکستانی وزیراعظم نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ انہوں نے عمران خان کو بھی ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔
https://taghribnews.com/vdcceoq1i2bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ