تاریخ شائع کریں2018 18 October گھنٹہ 21:05
خبر کا کوڈ : 369759

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

فائرنگ کے رونما ہونے والے واقعات میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے
تشدد کے واقعات کے امریکی مرکز نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے ساٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں سولہ افراد ہلاک اور سینتیس دیگر زخمی ہوئے۔
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے رونما ہونے والے واقعات میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تشدد کے واقعات کے امریکی مرکز نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے ساٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں سولہ افراد ہلاک اور سینتیس دیگر زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے رونما ہونے والے ایک سو بہّتر واقعات میں اکتالیس افراد ہلاک اور ایک سو سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بتاتے چلیں کہ امریکہ میں ہرسال تشدد و فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciw3ap3t1aqy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ