تاریخ شائع کریں2018 18 October گھنٹہ 20:58
خبر کا کوڈ : 369757

برطانوی وزیر اعظم کی یورپ سے علحیدگی کی درخواست کردی

یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے دشوار معاہدے کی منظوری دے دیں۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے یورپی یونین کے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے دشوار معاہدے کی منظوری دے دیں۔
برطانوی وزیر اعظم کی یورپ سے علحیدگی کی درخواست کردی
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے یورپی یونین کے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے دشوار معاہدے کی منظوری دے دیں۔

برسلز میں یورپی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے عہدیداروں نے اس سے پہلے بھی مشکل فیصلے کیے ہیں اور اب بھی وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تھریسا مے نے یہ اپیل ایسے وقت میں کی ہے جب یورپی یونین کے اعلی عہدیداروں نے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں برطانیہ کی علیحدگی کے منصوبے کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔
یورپی عہدیداروں نے واضح کیا کہ موجودہ صورت حال اور ناکافی مذاکرات کے پیش نظر نومبر میں بریگزٹ کے بارے میں یورپی سربراہی اجلاس طلب کئے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے عوام نے جون دو ہزار سولہ میں ہونے والے استصواب رائے کے ذریعے یورپی یونین سے اپنے ملک کی علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgny9wuak93u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ