تاریخ شائع کریں2018 17 October گھنٹہ 20:39
خبر کا کوڈ : 369561

کویت کی جانب سے غزہ کو 25 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان
کویت نے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے
کویت کی جانب سے غزہ کو 25 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان
کویت نے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلسطینی ہاؤسنگ کے وزیر ڈاکٹر مفید الحساینہ نے ایک بیان میں کہا کویت سے ملنے والی مالی امداد غزہ کی پٹی میں گھروں کی تعمیر، اقتصادی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی بہبود کے منصوبوں پر صرف کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے تھے، ہم ان مکانات کی تعمیر اور جنگ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے اتحادی ممالک سے ضروری امداد کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کویت سے ملنے والی مالی امداد سے غزہ کی پٹی کے تمام اضلاع میں تعمیراتی سکیموں کو حصہ فراہم کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjmhetvuqemiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ