تاریخ شائع کریں2018 17 October گھنٹہ 20:32
خبر کا کوڈ : 369560

آئی ایم ایف کی سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی

سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی
سربراہ کرسٹین لاگارڈے نے معروف صحافی کی مبینہ گمشدگی کے بعد مشرق وسطیٰ کا دورہ اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی
آئی ایم ایف کی سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈے نے معروف صحافی کی مبینہ گمشدگی کے بعد مشرق وسطیٰ کا دورہ اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈے نے معروف صحافی کی مبینہ گمشدگی کے بعد مشرق وسطیٰ کا دورہ اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی۔ کرسٹین لاگارڈے کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والی 'فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو' کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں 2 اکتوبر کو آخری بار دیکھے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قتل کے بعد عالمی کاروباری اور میڈیا کے رہنماؤں نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی گزشتہ 2 ہفتے سے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciq3aput1aqw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ