تاریخ شائع کریں2018 17 October گھنٹہ 19:38
خبر کا کوڈ : 369548

امریکہ شامی علاقے منبج سے دہشت گرد تنظیم کو باہر نکالے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے
اگر امریکہ شام میں کئے گئے وعدے پورے کرے تو پھر ترکی دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے خلاف لازمی کارروائی کرے گا۔
امریکہ شامی علاقے منبج سے دہشت گرد تنظیم کو باہر نکالے
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام میں کئے گئے وعدے پورے کرے تو پھر ترکی دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے خلاف لازمی کارروائی کرے گا۔

مہر خبررسآں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام میں کئے گئے وعدے پورے کرے تو پھر ترکی دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے خلاف لازمی کارروائی کرے گا۔ استنبول میں آل پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ سے شامی علاقے منبج میں ڈیرے جمانے کا موقع فراہم کی جانے والے دہشت گرد تنظیم کو علاقے سے نکال باہر کرنے کے وعدے کی پاسداری کرنے کی اپیل میں کہا کہ امریکہ اپنے وعدے پورے کرے تو ترکی بھی دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائے پی جی کے خلاف لازمی کارروائی کرے گا۔ صدر اردوان نے ترکی اور امریکہ کے مابین 4 جون 2018 کو طے پانے و الے معاہدے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ منبج کے لیے روڈ میپ 90 دنوں پر محیط تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceeo8xvjh8pni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ