تاریخ شائع کریں2018 17 October گھنٹہ 14:28
خبر کا کوڈ : 369383

عالمی عدالت انصاف کا امریکہ کے خلاف 2 تاریخوں کا اعلان

امریکہ کے خلاف ایران کے کیس کے سماعت سے متعلق دو تاریخوں کا اعلان کیا
عالمی عدالت انصاف نے سن انّیس سو پچپن کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کے خلاف ایران کے کیس کے سماعت سے متعلق دو تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف کا امریکہ کے خلاف 2 تاریخوں کا اعلان
عالمی عدالت انصاف نے سن انّیس سو پچپن کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کے خلاف ایران کے کیس کے سماعت سے متعلق دو تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے ایران کی جانب سے اپیل دائر کرنے کے لئے دس اپریل دو ہزار انّیس اور امریکہ کی جانب سے صفائی پیش کرنے کے لئے دس اکتوبر دو ہزار انّیس کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔عالمی عدالت نے ایک بیان میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ اقدامات کے وقت کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔اس بین الاقوامی عدالت نے تین اکتوبر کو امریکہ کے خلاف ایران کی شکایت کی سماعت سے متعلق اپنے اختیارات کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ آخری فیصلہ آنے تک ایران کے خلاف انسان دوستانہ اور ایوی ایشن سے متعلق بندشیں ختم کردے۔ایران نے عالمی عدالت انصاف میں ایک کیس دائر کر کے سات اگست کو امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو ایران و امریکہ کے درمیان سن  انّیس سو پچپن کے معاہدے کے منافی قرار دیتے ہوئے انھیں معلق رکھے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbw9bffrhb0fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ