تاریخ شائع کریں2018 17 October گھنٹہ 14:21
خبر کا کوڈ : 369375

سمالی کوریا کی مالی مدد کے لیے جنوبی کوریا میدان میں آگیا

اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے اس ملک کی مدد کرے
جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو چاہئے کہ شمالی کوریا میں اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے اس ملک کی مدد کرے۔
سمالی کوریا کی مالی مدد کے لیے جنوبی کوریا میدان میں آگیا
جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو چاہئے کہ شمالی کوریا میں اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے اس ملک کی مدد کرے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ کیم یونگ یون نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس کے موقع پر اس عالمی ادارے کی سربراہ کرسٹین لے گارڈ سے ملاقات میں شمالی کوریا میں اقتصادی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں آئی ایم ایف کی جانب سے پیونگ پانگ کی مدد و حمایت پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اس سلسلے میں امداد کی اشد ضرورت ہے۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں کوریاؤں میں تعلقات کی بہتری، متعدد سربراہی اجلاس کے انعقاد اور شمالی کوریا و امریکہ کے درمیان رابطے اور تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔اگرچہ شمالی کوریا ابھی آئی ایم ایف کا رکن ملک نہیں ہے تاہم جنوبی کوریا کے صدر نے گذشتہ ماہ اپنے دورہ نیویارک میں کہا تھا کہ شمالی کوریا اصلاحات کو عمل کو آگے بڑھانے کے لئے عالمی عالیاتی فنڈ اور دیگر مالی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdccmoq1p2bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ