تاریخ شائع کریں2018 16 October گھنٹہ 18:18
خبر کا کوڈ : 369103

سعودی عرب کے تربیتی طیارے کو حادثہ

سعودی عرب کا تربیتی طیارہ شمال مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا
سعودی عرب کا تربیتی طیارہ شمال مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے تربیتی طیارے کو حادثہ
سعودی عرب کا تربیتی طیارہ شمال مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا تربیتی طیارہ شمال مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی رائل ایئر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ شمال مغربی علاقے میں اچانک گر کر تباہ ہو گیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ جہاز میں کتنے لو گ سوار تھے ۔ سعودی حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے تاہم تاحال جاں بحق ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کا کہناہے کہ طیارہ حادثے میں عملے کے تمام افراد مارے گئے ہیں اور جہاز کے کریش ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔
https://taghribnews.com/vdcbg9bffrhb08p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ