تاریخ شائع کریں2018 16 October گھنٹہ 18:15
خبر کا کوڈ : 369098

آسٹریلیا کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اشارہ

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر غور
آسٹریلیا نے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور آسٹریلوی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
آسٹریلیا کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اشارہ
امریکہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور آسٹریلوی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے لیکن اس حل کے لئے کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی گئی جب کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ کابینہ کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرچکی ہے جس کے خلاف فلسطین سمیت پوری دنیا میں احتجاج اور  مظاہرے ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdceoo8xvjh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ