تاریخ شائع کریں2018 16 October گھنٹہ 18:06
خبر کا کوڈ : 369091

مائیک پمپئو کا سعودی عرب کا دورہ

خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گیا
امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں
مائیک پمپئو کا سعودی عرب کا دورہ
امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں  سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی وزير خارجہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ صحافی خاشقجی سعودی عرب کی حکومت کے مخالف تھے جنھیں 14 روز قبل استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں قتل کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریاض کے بعد ترکی کا دورہ بھی کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdchwwnxz23n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ