تاریخ شائع کریں2018 16 October گھنٹہ 17:53
خبر کا کوڈ : 369086

پاکستان کے معروف سیاست دان فیصل رضاعابدی گرفتار

گرفتاری کے خلاف پاکستان کےعوام اورعلماء نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے
معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،
پاکستان کے معروف سیاست دان فیصل رضاعابدی گرفتار
پاکستان کے معروف اسکالر اور سیاسی رہنما فیصل رضاعابدی کی گرفتاری کے خلاف پاکستان کےعوام اورعلماء نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی کا جرم اکیلے اس کا جرم نہیں بلکہ پوری شیعہ قوم کا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جرم میں فیصل عابدی کو گرفتار کیا گیا اس جرم کے مرتکب درجنوں لوگ آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اس ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے والے آزاد ہیں، بڑی بڑی مچھلیاں آزاد ہیں، لیکن محب وطن فیصل رضا عابدی کوجو ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بات کرتا اسے قید کردیا گیا۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری نے انصاف مہیا کرنے والے اداروں پر کئی سوالات اٹھائے ہیں، جس ملک میں ملت جعفریہ کے مقتدر افراد کو بے دردی سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہو، اُن شہداء کے خاندان انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہوں اور اُن کو اب تک انصاف نہ ملا ہو اور مجرموں کو تختہ دار پر نہ لٹکایا گیا ہو، ایسے میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد یا تو لاپتہ کر دیئے جاتے ہیں یا بھر فیصل رضا عابدی کی صورت میں پاپند سلاسل کرکے جیلوں میں ڈال دیئے جاتے ہیں، فیصل رضا عابدی کا جرم بے گناہ افراد کی حمایت میں اور شہداء کے خاندانوں کے لئے آواز بلند کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری سے ملت تشیع میں بے چینی پائی جاتی ہے، لہٰذا فیصل رضا عابدی کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور ملت تشیع میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق سینیٹر، مشہوراسکالر اور شعلہ بیان مقرر فیصل رضا عابدی کوتوہین عدالت کیس میں 4 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbw9bf0rhb0gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ