تاریخ شائع کریں2018 16 October گھنٹہ 05:48
خبر کا کوڈ : 368757

عرب لیگ کا ہر سطح پر سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

ریاض پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں مسترد
عرب لیگ نے صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے میں پراسرار گم شدگی میں سعودی عرب کومورد الزام ٹھہرانے اور اس واقعے کی وجہ سے ریاض پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں مسترد کردی ہیں۔
عرب لیگ کا ہر سطح پر سعودی عرب کی حمایت کا اعلان
عرب لیگ نے صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے میں پراسرار گم شدگی میں سعودی عرب کومورد الزام ٹھہرانے اور اس واقعے کی وجہ سے ریاض پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں مسترد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ نے صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے میں پراسرار گم شدگی میں سعودی عرب کومورد الزام ٹھہرانے اور اس واقعے کی وجہ سے ریاض پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں مسترد کردی ہیں۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جمال خاشقجی کی گم شدگی کی آڑ میں سعودی عرب پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی دھکمیاں یک طرفہ اقدامات اور سیاسی اہداف کے حصول کی مذموم کوشش ہے۔ عرب لیگ سعودی عرب پر پابندیوں کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتی ہے۔عرب لیگ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی گم شدگی کے حوالے سے عالمی اداروں کے ساتھ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے معاملے کی تحقیقات کا انتظار کیا جانا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcftcdmew6dvea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ