QR codeQR code

امریکہ کے خلاف مضبوط پالیسی بنالی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے

16 Oct 2018 گھنٹہ 5:39

صدر ایران کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ایسی گہری منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت امریکہ طویل عرصے تک ایران کے خلاف اپنی پالیسیاں جاری نہیں رکھ پائے گا۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ طویل عرصے تک ایران مخالف پالیسیاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے چانسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ایسی گہری منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت امریکہ طویل عرصے تک ایران کے خلاف اپنی پالیسیاں جاری نہیں رکھ پائے گا۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کی اقتصادی مشکلات کے حل کے حوالے سے ماہرین اقتصادیات کے تعاون اور پیش کردہ منصوبوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دشمن کی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کرلی ہے۔
صدر ایران نے امید ظاہر کی کہ سخت ترین حالات میں بنیادی ضرورت کی اشیا کے حوالے سے ملک میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن کو ایران کے خلاف اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے آغاز میں بعض اقتصادی ماہرین نے اپنے اپنے معاشی منصوبے اور نظریات بھی پیش کیے۔


خبر کا کوڈ: 368755

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/368755/امریکہ-کے-خلاف-مضبوط-پالیسی-بنالی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com