تاریخ شائع کریں2018 15 October گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 368666

شام نے بحران کو عبور کرلیا ہے، ابراہیم الجعفری

عراق اور شام کے وزرائے خارجہ نے کہا
سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے عراق کا ہمسایہ ملک ہے اور یہ ہمسایگی فقط جغرافیائی لحاظ سے نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پانے چاہئیں
شام نے بحران کو عبور کرلیا ہے، ابراہیم الجعفری
عراق اور شام کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے

عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے پیر کو دمشق میں شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام انسانی، سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے عراق کا ہمسایہ ملک ہے اور یہ ہمسایگی فقط جغرافیائی لحاظ سے نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ فروغ پانے چاہئیں - عراقی وزیر خارجہ الجعفری نے کہا کہ  شام نے بحران کو عبور کرلیا ہے اور شامی عوام اور حکومت کی پامردی کی وجہ سے شام نے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے- ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے ہیں - شامی وزیرخارجہ ولید المعلم نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ علاقے اور دنیا کے سبھی ملکوں کو عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے فائدہ پہنچےگا -
https://taghribnews.com/vdcepv8xpjh8ppi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ