تاریخ شائع کریں2018 15 October گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 368662

ایران کا بینکاری نظام منی لانڈرنگ کا مقابلہ کررہا ہے

ین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایگزیکیٹو سکریٹری ڈیوڈ لوئس نے کہا
دہشت گردی کے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایگزیکیٹو سکریٹری ڈیوڈ لوئس نے اپنے ایک انٹرویو ایران اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تعاون کو مثبت قرار دیا۔
ایران کا بینکاری نظام منی لانڈرنگ کا مقابلہ کررہا ہے
ایف اے ٹی ایف کے ایگزیکیٹوسکریٹری نے ایران کے بینکاری نظام کو منی لانڈرنگ کے مقابلے میں انتہائی قانونی اور طاقتور قرار دیا ہے۔

دہشت گردی کے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایگزیکیٹو سکریٹری ڈیوڈ لوئس نے اپنے ایک انٹرویو ایران اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تعاون کو مثبت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور مرکزی بینک طاقتور قوانین کے ذریعے منی لانڈرنگ کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا بینکاری نظام پوری طرح مطمئن ہے اور دنیا کے دوسرے ممالک اس کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا چھے روزہ اجلاس چودہ اکتوبر سے پیرس میں شروع ہوگیا ہے اور انیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اس اجلاس میں عالمی مالیاتی نظامی کی سلامتی کے حوالے سے ایک سوچالیس رپورٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے ایران کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcaianeu49nii1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ