تاریخ شائع کریں2018 15 October گھنٹہ 13:08
خبر کا کوڈ : 368513

وائٹ ہاؤس سمیت اہم مقامات پر ٹرمپ کے خلاف احتجاج ؐطاہرے

امریکی عوام نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سمیت اہم مقامات کے سامنے اجتماع
امریکی عوام نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سمیت اہم مقامات کے سامنے اجتماع یا احتجاج کئے جانے کے بارے میں قوانین میں تبدیلی سے متعلق ٹرمپ حکومت کی تجویز کو آزادی بیان کی سرکوبی کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سمیت اہم مقامات پر ٹرمپ کے خلاف احتجاج ؐطاہرے
امریکی عوام نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سمیت اہم مقامات کے سامنے اجتماع یا احتجاج کئے جانے کے بارے میں قوانین میں تبدیلی سے متعلق ٹرمپ حکومت کی تجویز کو آزادی بیان کی سرکوبی کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔

ہل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس  پیشکش کی بنیاد پر نیشنل پارک میں جہاں پندرہ اکتوبر کو عام اجتماع ہوتا ہے، وائٹ ہاؤس جانے والے شمالی پیدل راستے کو بند اور اسی طرح اس علاقے اور نیشنل مال پارک میں بلااجازت مظاہرے کے گروہوں کے جانے پر پابندی ہوگی اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہرجانا ادا کرنا پڑے گا۔

اس منصوبے کا اعلان اگست میں بھی کیا گیا تھا مگر اس وقت بھی وسیع پیمانے پر مخالفت کی گئی تھی اور شہری حقوق کی تنظیموں اور گروہوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبہ آزادی بیان کی سرکوبی کے مترادف ہے۔

اس تجویز کے مخالفین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کے اس اہم مقام کو جہاں سنہ انّیس سو ترسٹھ میں مارٹن لوتھر کنگ نے تقریر کی تھی اور جہاں دو ہزار بارہ میں قبضے کی تحریک چلی تھی احتجاج کے لئے کھلا رکھا جا نا چاہئے۔

امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے بھی اس تجویز پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfycdmmw6dvta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ