تاریخ شائع کریں2018 14 October گھنٹہ 20:06
خبر کا کوڈ : 368343

خاشقجی کے پاس سعودی عرب اور دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات تھی

لبنان یونیورسٹی کے استاد اور مشرق و سطی کے سیاسی امور کے ماہر کا کہنا ہے
خاشقجی سعودی عرب اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان موجود تعلقات سے متعلق اہم معلومات رکھتا تھا
خاشقجی کے پاس سعودی عرب اور دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات تھی
خاشقجی کے پاس سعودی عرب اور دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات تھی

لبنان یونیورسٹی کے استاد اور مشرق و سطی کے سیاسی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار " طلال عتریسی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کا اپنے ہی صحافی خاشقجی کے قتل کا مقصد اپنے دشمنوں کو دھمکانہ تھا۔

انہوں نے کہا خاشقجی کے قتل کے دو محرکات ہو سکتے ہیں، اول یہ کہ خاشقجی سعودی عرب اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان موجود تعلقات سے متعلق اہم معلومات رکھتا تھا ، دوم خاشقجی اس گروہ کا حصہ تھا جو سعودی عرب میں انقلاب کے خواہاں ہیں اورمحمد  بن سلمان کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔
افسوس کے ساتھ مغربی ممالک اپنے مالی منافع کو ایک انسان کے قتل پر قربان نہیں کرسکتے کیوں کہ اسلحہ کی فروخت ہو یا تیل کی فراہمی ان کے اکثر مالی اور اقتصادی وسائل کا زریعہ سعودی عرب ہے ۔

انہوں نے کہا ترکی اس معاملے میں دو روی اختیار کیے ہوئے ہے ایک طرف کہتا ہے کہ ترکی کے پاس خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے کے ثبوت موجود ہیں اور دوسری طرف سعودی عرب کے ساتھ قتل کی تحقیقات میں مدد کی بھی پیش کش کر رہا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgt79wwak93w4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ