تاریخ شائع کریں2018 14 October گھنٹہ 19:40
خبر کا کوڈ : 368335

اربعین حسینی ایک عالمی حرکت میں تبدیل ہوچکی ہے

مجمع جہانی میں ایرانی امور کے معاون " حجت الاسلام سید حامد علم الہدی " نے کہا
مسلمان امام حسین (ع) کی زیارت میں کافی حد تک مشترکات رکھتے ہیں اور یہی مسلمانوں کے درمیان نکتہ وحدت ہے۔
اربعین حسینی ایک عالمی حرکت میں تبدیل ہوچکی ہے
اربعین حسینی ایک عالمی حرکت میں تبدیل ہوچکی ہے

مجمع جہانی میں ایرانی امور کے معاون " حجت الاسلام سید حامد علم الہدی " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، زیارت اربعین اور امام حسین (ع) کی مرقد مطھّر کی جانب پیادہ روی کی سنت صرف امام حسین (ع) سے منصوب ہے اور اس قسم کی سنت کسی اور آیمہ (ع) کے لیے بیان نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا زیارت اربعین مومن کی نشانیوں میں سے ایک نشانی بیان ہوئی ہے جو کہ اربعین حسینی کی اہمیت پر ایک محکم دلیل ہے۔

صدام کی حکومت نے امام حسین (ع) کی زیارت اربعین پر پابندی عائد کررکھی تھی اور پیادی روی ممنوع تھی لیکن صدام کی حکومت ختم ہونے کے بعد اس سلسلہ نے عروج حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا اربعین امام حسین (ع) ایک عالمی حرکت بن چکی ہے اور اس عالمی حرکت کو اسلام اور تشیعہ کے حق میں استعمال کرتے ہوئے مسلمانون میں وحدت اور اخوت کا باعث ہونا چاہیے۔

تامام مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور ایک پیغمبر (ص) پر ایمان کھتے ہیں اور ایک کتاب کو مانتے ہیں تمام مسلمانوں کا قبلہ ایک ہے ایسی طرح سے ارکان دینی میں بھی اختلاف نہیں ہے، حج کی ہی مثال لی جائے تو چند جزئی ارکان کے اختلاف کے سوا خاص اختلاف نہیں پایا جاتا۔

ایسی طرح سے مسلمان امام حسین (ع) کی زیارت میں بھی کافی حد تک مشترکات رکھتے ہیں اور یہی مسلمانوں کے درمیان نکتہ وحدت ہے۔
https://taghribnews.com/vdchx6nxm23n-xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ