جمال خاشقجی کو محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے قتل کیا

جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے ہلاک کیا ہے
سعودی عرب کے ترکی میں جلاوطن صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے ہلاک کیا ہے۔
تاریخ شائع کریں : شنبه ۲۱ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۲:۰۲
موضوع نمبر: 368089
 
سعودی عرب کے ترکی میں جلاوطن صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے ہلاک کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ترکی میں جلاوطن صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے ہلاک کیا ہے۔العالم نے ترک اخبار ینی شفق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب پر تنقید کرنے والے سعودی صحافی کو محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے قتل کیا ہے۔ خاشقجی چند روز قبل استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں اپنی شادی سے متعلق دستاویز درست کرنے کے لئے گئے تھے اور اس وقت سے اب تک وہ لاپتہ ہیں ۔ ترک پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق خاشقجی کو سعودی قونصلخانہ میں ہلاک کردیا گیا ہے اور سعودی عرب اس سلسلے میں تعاون کرنے سے گریز کررہا ہے۔
Share/Save/Bookmark