انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ

انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے
انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۹ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۶:۳۸
موضوع نمبر: 367461
 
انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ انڈونیشی حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے باعث جاوا جزیرہ کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا میں شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں جب کہ تباہ کن سونامی میں 1763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Share/Save/Bookmark