سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری متعدد شہید

شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے الظاہر پر دس بار بمباری کی۔
جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نےشمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے الظاہر پر دس بار بمباری کی۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۹ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۳۷
موضوع نمبر: 367402
 
جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نےشمالی یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے الظاہر پر دس بار بمباری کی۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صوبے صعدہ کے علاقے الظاہر میں کئی دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں اس ملک کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں منجملہ جیزان میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی فوجی برتری کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کے روز بھی جیزان میں وادی جارہ نامی علاقے میں سعودی اتحاد کے تین جاسوس طیاروں کو مار گرایا تھا۔

واضح رہے کہ یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے اس کے باوجود سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت و توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Share/Save/Bookmark