QR codeQR code

ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں کشیدگی برقرار

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات بدستور کشیدگی

11 Oct 2018 گھنٹہ 14:32

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات بدستور بحرانی اور کشیدہ ہیں ۔


روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات بدستور بحرانی ہیں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات بدستور بحرانی اور کشیدہ ہیں ۔

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب فنلینڈ میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے تعلقات 2014 میں نیٹو کی روسی سرحدوں کی جانب رسائی، یوکرین کے مسئلے، کریمیا کی روس سے الحاق اور شام کے مسئلے پر ماسکو اور واشنگٹن کے نظریات اور سوچ میں پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے بحرانی ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 367399

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367399/ماسکو-اور-واشنگٹن-کے-تعلقات-میں-کشیدگی-برقرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com