رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کریمی تبار کو ایلام میں نمائندہ مقرر کردیا

حجۃ الاسلام کریمی تبار کو صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حجۃ الاسلام کریمی تبار کو صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا ہے۔
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۱۸ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۹:۴۰
موضوع نمبر: 367214
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام کریمی تبار کو صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حجۃ الاسلام کریمی تبار کو صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: جنابعالی اسی علاقہ کے عوام سے متعلق ہیں اور آپ اس خطے میں دینی اور ثقافتی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس خطے کے عوام نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ اور دفاع مقدس کے دوران ایثار اور فداکاری کے شاندار نمونے پیش کئے ہیں۔امید ہے کہ آپ اس خطے کے عوام کی علمی، فکری ، عملی اور ثقافتی شعبوں میں خدمات بہم پہنچانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروی کار لائیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایلام کے سابق امام جمعہ کی طویل عرصہ تک گرانقدرخدمات پر شکریہ ادا کیا۔
Share/Save/Bookmark