QR codeQR code

کینیا میں مسافر بس کو حادثہ 50 ہلاک

خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 50 مسافر ہلاک ہوگئے

10 Oct 2018 گھنٹہ 17:51

کینیا میں مسافر بس کے خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 50 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں


کینیا میں مسافر بس کے خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 50 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں مسافر بس کے خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 50 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ افریقی ملک کینیا کے مغربی حصے میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس 52 مسافروں کو لے کر دارالحکومت نیروبی سے کاکا میگا جا رہی تھی کہ کیریچو نامی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریڈ کراس کینیا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں 40 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2 افراد ایمبولینس میں دم توڑ گئے اور اسپتال پہنچنے کے بعد مزید 8 زخمی دوران علاج چل بسے۔ 2 مسافروں کی حالت بھی نازک ہے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک و زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کیا۔


خبر کا کوڈ: 367205

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367205/کینیا-میں-مسافر-بس-کو-حادثہ-50-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com