QR codeQR code

اقوام متحدہ میں کشمیر سب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے

کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کے ٹھوس اور موثر اقدامات کی اپیل کی

10 Oct 2018 گھنٹہ 17:32

جنرل اسمبلی کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے میں کشمیر سب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے


اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کے ٹھوس اور موثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔

نیویارک سے ہمارے نمائندے کے مطابق جنرل اسمبلی کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے میں کشمیر سب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے اور اس پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر تاحال عمل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا ضروری ہے جبکہ طویل غیر حل شدہ تنازعات اور لاقانونیت جیسے عوامل کا خاتمہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے الزام لگایا کہ ہندوستان کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 367203

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367203/اقوام-متحدہ-میں-کشمیر-سب-سے-پرانا-تصفیہ-طلب-مسئلہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com