اقوام متحدہ امریکی دھمکیوں کا فوری طور پر نوٹس لے

امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کو لگام دیئے جانے کا خواہاں ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کا فوری طور پر از خود نوٹس لے.
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۱۸ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۲۹
موضوع نمبر: 367148
 
اسلامی جمہوریہ ایران عالمی برادری کی جانب سے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کو لگام دیئے جانے کا خواہاں ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کا فوری طور پر از خود نوٹس لے.

 اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کی 73 ویں جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی بحالی اور بین الاقوامی معاہدوں سے علیحدگی کی وجہ سے اقوام متحدہ کا منشور نہ صرف شدید خطرات سے دوچار ہوا ہے بلکہ ایسے اقدامات سے عالمی قوانین کی پامالی بھی ہوئی ہے.

غلام علی خوشرو نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے رکن ملک اور ویٹو پاور ہونے کے باوجود امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے غیرقانونی طور پر نکلنے اور اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے عالمی برادری کے تنبیہی رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی تعلقات کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور اسی بنا پر اس کے خلاف عالمی برادری کے ٹھوس اور بھرپور اقدام کی اشد ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس نے نہ صرف غیرقانونی پابندیوں کا سہارا لیا بلکہ ایرانی حکومت اور ہمارے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو غیرقانونی طور پر منجمد کر دیا جبکہ عالمی برادری امریکہ کے اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتی۔

 اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے امریکی اقدامات کا فوری نوٹس لے اس لئے کہ یکطرفہ اقدامات سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

غلام علی خوشرو نے کہا کہ عالمی سطح پر قانون کی بالادستی اور کثیر جانبہ رجحان اور بین الاقوامی کی پاسبانی کے لئے عالمی برادری کو چاہئے کہ پامردی کے ساتھ اٹھ کھڑی ہو اور میدان عمل میں کوئی ٹھوس قدم اٹھائے۔
Share/Save/Bookmark