QR codeQR code

ٹرمپ کا ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان

سوئیفٹ سسٹم تک ایران کی دسترسی کے تحفظ کے خواہاں ہیں۔

10 Oct 2018 گھنٹہ 14:57

ٹرمپ اور بعض دیگر حکام منجملہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، ایران کے لئے سوئیفٹ سسٹم بند کئے جانے کے خواہاں ہیں


واشنگٹن فری بیکن کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے بعض حکام تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کے بعد سوئیفٹ سسٹم تک ایران کی دسترسی کے تحفظ کے خواہاں ہیں۔

واشنگٹن فری بیکن کے مطابق سوئیفٹ حکام نے گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کی ہے تاکہ اس بات کا اطمینان حاصل کیا جا سکے کہ بین الاقوامی بینکنگ سسٹم ایران کی دسترس میں باقی میں رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور بعض دیگر حکام منجملہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، ایران کے لئے سوئیفٹ سسٹم بند کئے جانے کے خواہاں ہیں جبکہ امریکی وزارت خزانہ کے بعض حکام سوئیفٹ سسٹم تک ایران کی دسترسی کے تحفظ خواہاں ہیں۔

امریکہ نے مئی میں ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے چھے اگست کو پابندیوں کی بحالی کی ہدایات جاری بھی کر دیں اور پابندیوں کا دوسرا مرحلہ چار نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 367099

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367099/ٹرمپ-کا-ایران-کے-خلاف-پابندیوں-کی-بحالی-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com