QR codeQR code

شمالی کوریا کے میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےدعوی کیا ہے

9 Oct 2018 گھنٹہ 17:26

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہوگئے۔


امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہوگئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےدعوی کیا ہے کہ کم جونگ ان عالمی ماہرین کو جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق معاملات طے پانے پر ماہرین جلد شمالی کوریا کے میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ اور پن گئی ری نیو کلیئر سائٹ کا دورہ کریں گے۔

مائیک پومپیو کے مطابق دونوں ملک دوسرے سربراہی اجلاس کی تفصیل پر معاہدہ طے پاجانے کے قریب ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکہ کی دھمکیوں میں نہ آنے کے بعد امریکہ نے شمالی کوریا سے ملاقات اور مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔  


خبر کا کوڈ: 366719

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/366719/شمالی-کوریا-کے-میزائل-انجن-ٹیسٹ-سائٹ-کا-دورہ-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com