شمالی کوریا کے میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےدعوی کیا ہے
امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہوگئے۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۱۷ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۷:۲۶
موضوع نمبر: 366719
 
امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہوگئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےدعوی کیا ہے کہ کم جونگ ان عالمی ماہرین کو جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق معاملات طے پانے پر ماہرین جلد شمالی کوریا کے میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ اور پن گئی ری نیو کلیئر سائٹ کا دورہ کریں گے۔

مائیک پومپیو کے مطابق دونوں ملک دوسرے سربراہی اجلاس کی تفصیل پر معاہدہ طے پاجانے کے قریب ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکہ کی دھمکیوں میں نہ آنے کے بعد امریکہ نے شمالی کوریا سے ملاقات اور مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔  
Share/Save/Bookmark