سعودی عرب کے جنگی طیاروں شہری علاقوں پر بمباری

تازہ جارحیت میں کم سے کم پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ کے شہر الحالی کے علاقے جبانہ پر بمباری کی جس میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۱۷ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۵۰
موضوع نمبر: 366524
 
یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں کم سے کم پانچ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبروں کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ کے شہر الحالی کے علاقے جبانہ پر بمباری کی جس میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حدیدہ صوبے کے المراوعہ شہر کے نواحی گاؤں ناشری پر بھی بمباری کی۔
دونوں حملوں کے نتیجے میں مجوعی طور پر پانچ بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے  سعودی عرب کی بربریت کے جواب میں مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں نجران کے علاقے صحرائے البقع میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔
Share/Save/Bookmark