QR codeQR code

نیویارک حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے

امریکی ریاست نیویارک میں وین حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے

8 Oct 2018 گھنٹہ 18:10

حادثے میں شادی کے مہمانوں سے بھری ایک ایس یو وی طرزکی لیموزین وین اسکوہیری کے مقام سے گزر رہی تھی کہ وہ بے قابو ہوکر راہگیروں سے بھرے مجمع پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔


امریکی ریاست نیویارک میں وین حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ ترخواتین شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں وین  حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ ترخواتین شامل ہیں۔ اس حادثے میں شادی کے مہمانوں سے بھری ایک ایس یو وی طرزکی لیموزین وین اسکوہیری کے مقام سے گزر رہی تھی کہ وہ بے قابو ہوکر راہگیروں سے بھرے مجمع پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نیویارک کے شہر البینے میں اسکوہیری کاؤنٹی میں 2 گاڑیوں میں ٹکراؤ ہوا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ البینے ٹائمز یونین نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ایس یو وی اسٹائل کی لیموزین بے قابو ہوئی اور اس نے اپل بیرل کنٹری اسٹور اینڈ کیفے کے باہر موجود راہگیروں کو کچل دیا۔

پولیس واقعے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے جب کہ  تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ اب تک تحقیقات ابتدائی مراحل میں اور اس ضمن میں تمام صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 366303

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/366303/نیویارک-حادثے-میں-20-افراد-ہلاک-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com