طالبان نے حملہ کرکے پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا

طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا
طالبان نے تحصیل سعید آباد پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ان کو ناکامی ہوئی تاہم حملے میں پولیس چیف سمیت ان کے 17 گارڈ ہلاک جبکہ 7 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۱۶ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۰۶
موضوع نمبر: 366302
 
افغانستان میں طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان کے مطابق طالبان نے تحصیل سعید آباد پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ان کو ناکامی ہوئی تاہم حملے میں پولیس چیف سمیت ان کے 17 گارڈ ہلاک جبکہ 7 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے ہائی وے شاہراہ کے پل کو تباہ کرکے گاڑیوں کے لیے آمد و رفت کا زمینی راستہ بند کردیا جس کے بعد دارالحکومت سے دیگر تینوں صوبوں کا راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
Share/Save/Bookmark