روسی آبدوزیں نیٹو کی پریشانی کا باعث

ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے
ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ جنوبی یورپ میں مصروف روسی آبدوزیں نیٹو کی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۱۶ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۰۲
موضوع نمبر: 366301
 
ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ جنوبی یورپ میں مصروف روسی آبدوزیں نیٹو کی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ جنوبی یورپ میں مصروف روسی آبدوزیں نیٹو کی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔ نیپولی میں نیٹو اتحاد کی مشترکہ فورس کے کمانڈر ایڈمرل جیمز فوگو نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ روس نے حالیہ برسوں میں نئی جنریشن کی آبدوزوں کے ذریعے اپنے بیڑے کو جدید بنایا ہے۔امریکی ایڈمرل نے بتایا کہ اس وقت کیلو کلاس کی چھ ہائیبرڈ آبدوزیں بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے مشرق میں کام کر رہی ہیں۔ یہ آبدوزیں طویل مار کرنے والے کیلیبر میزائلوں سے لیس ہیں جو کسی بھی یورپی دارالحکومت تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جیمز فوگو نے واضح کیا کہ یہ معاملہ میرے لیے اور نیٹو اتحاد میں میرے شراکت داروں اور دوستوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
Share/Save/Bookmark