تاریخ شائع کریں2018 7 October گھنٹہ 19:43
خبر کا کوڈ : 365880

قیام حسینی کا اصلی عنصر بشریت کی آزادی ہے

مجلس شوری اسلامی میں مشہدی عوام کے سابق نمایندہ " جواد آرین منش" نے کہا
قیام حسینی کا اصل مقصد عدات کا نفاذ تھا اور یہ ایک ایسا عنصر ہے جوتمام ادیان میں مشترک ہے ، پس ایسی بنیاد پر امام عالی مقام (ع) کا قیام تمام ادیان اور مذاہب کے لیے قابل قدر اور ایک نمونہ ہے
قیام حسینی کا اصلی عنصر بشریت کی آزادی ہے
قیام حسینی کا اصلی عنصر بشریت کی آزادی ہے

مجلس شوری اسلامی میں مشہدی عوام کے سابق نمایندہ " جواد آرین منش" نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے تقریب مذاہب کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا، تقریب مذاہب مسلم امت کے لیے ایک نیک شگن کی حیثیت رکھتا
ہے اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کا باعث ہے۔

تقریب مذاہب کے وظائف میں عوام کی علمی سطح کو بلند کرنا ،مسلمانوں کے درمیان سے اختلافات کو کم کرنا ، اور ہمدلی اور وحدت ایجاد کرنا ہے جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا امام حسین (ع) کے پیغام کو عوام تک پہچانا ایک بہت ہی اہم عمل ہے اوراس کام کے لیے بہت سے طریقوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور ان طریقوں میں سے ایک "فن  یا فنون لطیفہ" بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا قیام حسینی کا اصل مقصد عدات کا نفاذ تھا اور یہ ایک ایسا عنصر ہے جوتمام ادیان میں مشترک ہے ، پس ایسی بنیاد پر امام عالی مقام (ع) کا قیام تمام ادیان اور مذاہب کے لیے قابل قدر اور ایک نمونہ ہے۔آج ہم مقصد امام حسین (ع) کو اجاگر کرکے ہی دنیا میں عدل و انصاف قائم کرسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjoietyuqemoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ