شام میں النصرہ فرنٹ اور الوطنیہ محاذ کے درمیان خونریز لڑائی

تاریخ شائع کریں : يکشنبه ۱۵ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۶:۴۹
موضوع نمبر: 365831
 
شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں دو وہابی دہشت گرد گروہوں النصرہ فرنٹ اور الوطنیہ محاذ کے درمیان خونریز لڑائی چھڑ گئی ہے اور طرفین کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں دو وہابی دہشت گرد گروہوں النصرہ فرنٹ اور الوطنیہ محاذ کے درمیان خونریز لڑائی چھڑ گئی ہے اور طرفین کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی آپسی لڑائی کے دوران 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں بعض دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔
Share/Save/Bookmark