راہ حق پارٹی کے مولانا اسماعیل کی گاڑی پر فائرنگ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور پولیس کے مطابق
پاکستان کے شہر پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ اور راہ حق پارٹی کے مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت ہلاک
تاریخ شائع کریں : جمعه ۱۳ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۰:۱۵
موضوع نمبر: 365258
 
پاکستان کے شہر پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ اور راہ حق پارٹی کے مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت ہلاک ہو گئے۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور پولیس کے مطابق حملے میں مولانا اسماعیل درویش اور اس کا گارڈ شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے مولانا اسماعیل درویش کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مولانا اسماعیل ہلاک چکے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے راہ حق پارٹی (کالعدم سپاہ صحابہ ) کے ضلعی صدر اسماعیل درویش کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

راہ حق پارٹی کے ترجمان کے مطابق اسماعیل درویش معائنے کے بعد کلینک سے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ ماضی کے کالعدم سپاہ صحابہ، اہلسنت والجماعت اور موجودہ راہ حق پارٹی تکفیری سوچ اور نظریات کی حامل ہے جس کی دہشت گردانہ کا رروائیوں میں ہزاروں شیعہ مسلمان اور سکیورٹی اہلکار شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
Share/Save/Bookmark