QR codeQR code

روس کا ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم

روس کے وزیر توانائی الیکزنڈر نوواک نے کہا ہے

5 Oct 2018 گھنٹہ 19:27

امریکی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر تیل کے سلسلے میں بھی ایران کے ساتھ روس کا سمجھوتہ جاری رہے گا۔


روس کے وزیر توانائی الیکزنڈر نوواک نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے بعد بھی روس کا اس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر تیل کے سلسلے میں بھی ایران کے ساتھ روس کا سمجھوتہ جاری رہے گا۔

روس کے وزیر توانائی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تیل کا سمجھوتہ اپنے پروگرام کے تحت چار سال سے جاری ہے اور پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران روس کو سالانہ پچاس لاکھ ٹن تیل برآمد کرتا ہے اور اس سلسلے میں فریقین کی رضامندی سے تبدیلی آسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 365247

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365247/روس-کا-ایران-کے-ساتھ-تعاون-جاری-رکھنے-عزم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com