یمنی فوج کے میزائل حملے میں سعودی فوجی ہلاک

مغربی ساحل پر واقع سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی ویب سائٹ کے مطابق کم فاصلے پر ماے کرنے والے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا جانی و مالی نقصان پہنچا۔
تاریخ شائع کریں : جمعه ۱۳ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۵۶
موضوع نمبر: 365231
 
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کے روز مغربی ساحل پر واقع سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی ویب سائٹ کے مطابق کم فاصلے پر ماے کرنے والے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو خاصا جانی و مالی نقصان پہنچا۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بدھ کی رات بھی سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں واقع الخوبہ اور المنتزہ کے علاقوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو زلزال ایک قسم کے چار میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود سعودی اتحاد کی جارحیت کے مقابلے میں یمنی فوج کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں چودہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو اپنا گھربار چھوڑ نے مجبور ہونا پڑا ہے۔
Share/Save/Bookmark