QR codeQR code

ننگرہار میں امریکی سی 130 گر کر تباہ 6 فوجی ہلاک

افغانستان میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

5 Oct 2018 گھنٹہ 14:03

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ سی 130 گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی اور وزارت دفاع کے 5 کنٹریکٹر ہلاک ہوئے۔


امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے آج کہا کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ سی 130 گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی اور وزارت دفاع کے 5 کنٹریکٹر ہلاک ہوئے۔

امریکہ کا یہ طیارہ جلال آباد ایر پورٹ کے قریب ہوائی سانحہ کا شکار ہو کر گر گیا۔ یہ ایسے میں ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح‌ الله مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس فوجی طیارے کو طالبان نے حملے کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار 15 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 365220

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365220/ننگرہار-میں-امریکی-سی-130-گر-کر-تباہ-6-فوجی-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com