QR codeQR code

امریکہ ترکی کو دھمکیاں دینا بند کرے

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے

4 Oct 2018 گھنٹہ 11:27

امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ہے۔اردوغان نے کہا کہ اقتصادی جنگ شروع کر کے امریکہ نے دنیا میں اپنا اعتماد کھو دیا ہے


ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ہے۔ اردوغان نے کہا کہ اقتصادی جنگ شروع کر کے امریکہ نے دنیا میں اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔ پارلیمان کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں اردوغان کا کہنا تھا کہ انقرہ اور واشنگٹن حکومت کے درمیان تعلقات رفتہ رفتہ بہتر ہو رہے ہیں، جو امریکی پادری اینڈریو برونسن پر ترکی میں چلائے جانے والے مقدمے کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہوئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔


خبر کا کوڈ: 364934

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364934/امریکہ-ترکی-کو-دھمکیاں-دینا-بند-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com