QR codeQR code

ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا کوئی فائدہ نہیں

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

4 Oct 2018 گھنٹہ 11:19

واشنگٹن میں یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اب بھی موجود ہیں۔

واشنگٹن میں یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کانگریس اراکین کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان آ کر خود دیکھیں کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں جبکہ فوجی ساز و سامان کی عدم فراہمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان دہ ثابت ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اب بھی موجود ہیں، افغانستان میں منشیات کی پیداوار پر پاکستان کو تحفظات ہیں جبکہ افغانستان میں مشکلات کا پاکستان پرالزام لگانا مناسب نہیں، امن کے حصول میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیے، ہمیں مثبت چیزوں کی طرف دیکھنا چاہیے کیوں کہ ہمارا مشترکہ مفاد امن کا حصول ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور پاکستان پرامن اور ترقی یافتہ افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان آزاد ملک ہے وہ اپنے فیصلے خود لے سکتا ہے۔

افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی تعداد 27 لاکھ ہے اور ہم افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 364925

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364925/ایک-دوسرے-پر-الزام-تراشیوں-کا-کوئی-فائدہ-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com