QR codeQR code

ڈاکٹر حسن روحانی ی جانب سے نئے عراقی صدر کو مبارک باد

نئے صدر کی حیثیت سے برہم صالح کے انتخاب پر انھیں مبارک باد پیش کی

4 Oct 2018 گھنٹہ 10:49

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق میں نئے صدر کی حیثیت سے برہم صالح کے انتخاب پر انھیں مبارک باد پیش کی ہے۔


ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراق میں نئے صدر کی حیثیت سے برہم صالح کے انتخاب پر انھیں مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عراق کے نئے صدر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ ان کے صدارتی دور میں تہران اور بغداد کے تعلقات دونوں ملکوں کی قوموں کے مفادات کی راہ میں اور زیادہ فروغ پائیں گے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے اس پیغام میں عراق اور عراقی قوم کی ترقی و پیشرفت اور عزت و سربلندی کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ عراق میں اس ملک کے اندرونی طور پر طے پانے والے سمجھوتے کے تحت صدارت کے عہدے پر کرد قوم سے تعلق رکھنے والی شخصیت کا انتخاب عمل میں آتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 364908

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364908/ڈاکٹر-حسن-روحانی-ی-جانب-سے-نئے-عراقی-صدر-کو-مبارک-باد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com