QR codeQR code

ایران کے ساتھ مشترکہ روابط کی توسیع کے لئے پرعزم ہیں

پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے کہا ہے

2 Oct 2018 گھنٹہ 17:17


پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ روابط کی توسیع کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امورشہریار خان آفریدی نے  امت اسلام میں مختلف دشمن عناصر کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ ہمیں ان سازشوں کو ہوشیاری کے ساتھ ناکام بنانا چاہیئے

انہوں نے کہا کہ ایران ان پہلے ممالک میں شامل ہے جس نے پاکستان کو 1947 میں ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جسے ہم اب بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ گذشتہ 70 سالوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں شریک رہے ہیں.

ایران کے شہر اہواز میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحہ کی سختی سے مذمت کرتے ہیں یقینا یہ حملہ پوری انسانیت پر حملہ تھا.

پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہم اس مشکل ایام میں ایران کے بہن بہائیوں کے ساتھ ان کے دکھ اور درد میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان دیرینہ اور مستحکم تعلقات قائم ہیں جس کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور پاکستان کی کاوشوں سے دہشت گردی اور انتہاپسندی خطے میں جلدسے جلد ختم ہوگی.


خبر کا کوڈ: 364564

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364564/ایران-کے-ساتھ-مشترکہ-روابط-کی-توسیع-لئے-پرعزم-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com