QR codeQR code

انڈونیشیا میں طوفان اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

2 Oct 2018 گھنٹہ 14:14

انڈونیشیا کے سلاویسی جزیرے میں زلزلہ اور اس کے بعد آئی سونامی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچنے کے چار دن بعدآج منگل کو جنوب میں فلورس جزیرے کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کا مرکز فلورس میں اینڈے کے جنوب مغرب میں تھا۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 تھی۔ اس سے قبل 28 ستمبر کو انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے اور سونامی نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچائی جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے اور 61 غیر ملکی شہریوں سمیت بہت سے لوگ لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ شدید زخمی 540 افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے جبکہ مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے آج انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کو ٹیلی فون کرکے حال میں سولاویسی علاقے میں زلزلہ اور سونامی کی وجہ سے ہونے والے جان و مال کے نقصان پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

خبر کا کوڈ: 364448

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364448/انڈونیشیا-میں-طوفان-اور-سیلاب-کے-باعث-ہلاکتوں-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com