تاریخ شائع کریں2018 2 October گھنٹہ 13:23
خبر کا کوڈ : 364413

امریکہ اعتماد کے قابل نہیں،غیرمسلح نہیں ہوں گے

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے
امریکی پابندیوں نےدونوں ممالک میں عدم اعتماد کی فضا ء کو بڑھادیاہے، جب تک امریکا اعتماد سازی کے اقدامات نہیں کرتا ہم اپنی قومی سلامتی سے متعلق کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کریں گے ۔
امریکہ اعتماد کے قابل نہیں،غیرمسلح نہیں ہوں گے
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکاپراعتماد قائم ہونے تک ہم غیرمسلح نہیں ہوں گے۔

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پابندیوں نےدونوں ممالک میں عدم اعتماد کی فضا ء کو بڑھادیاہے، جب تک امریکا اعتماد سازی کے اقدامات نہیں کرتا ہم اپنی قومی سلامتی سے متعلق کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کریں گے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شمالی کوریاکے وزیر خارجہ ری جونگ ہو نے کہا کہ امریکا کو، شمالی کوریا سمجھوتے کے موثر اطلاق کے لئے پہلا قدم دہائیوں سے قائم دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء کو ختم کرنا ہو گااوراس مقصد کے لئے امریکا کو بھی اور شمالی کوریا کی طرح ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکاپر اعتماد قائم ہونے تک ہم غیرمسلح نہیں ہوں گے، امریکا اگر یہ سمجھتا ہے کہ اس کی پابندیاں شمالی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گی تو یہ محض ایک خواب ہے جو حقیقت سے بہت دور ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6ynee49niy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ