ٹرمپ ہندوستان سے تجارتی سمجھوتے کے خواہاں

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا
نئی دہلی کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی اس لئے کہ بقول ان کے ہندوستان، صرف امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۱۰ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۰۵
موضوع نمبر: 364405
 
امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کے خلاف اپنی تجارتی پالیسیوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی اس لئے کہ بقول ان کے ہندوستان، صرف امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے۔

 ہے کہ وہ کچھ لچک کا مظاہرہ کراخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہانا چاہتے ہیں اس لئے کہ ہندوستان تجارتی سمجھوتے کا خواہاں ہے۔
ٹرمپ کا یہ بیان وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر مارک لینزکوٹ کے دورہ ہندوستان کے صرف چند روز کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان کو بھی ان ملکوں میں شامل کرتے ہوئے جو بقول ان کے امریکہ سے غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، نئی دہلی کے حکام کو خبردار کیا تھا کہ انھیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہندوستان کی اشیا بآسانی امریکہ میں داخل ہو سکیں گی۔
یہ ایسے میں ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان سے درآمداتی اشیا پر ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد ہندوستان نے بھی امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ہندوستان نے اس سلسلے میں تجارت کی عالمی تنظیم میں امریکہ کے خلاف شکایت بھی کی ہے۔
Share/Save/Bookmark