QR codeQR code

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کی رہائی کا مطالبہ

بی این پی نے پارٹی صدر خالدہ ضیا کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

1 Oct 2018 گھنٹہ 13:31

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 11 ویں پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے پہلے پارٹی صدر خالدہ ضیا کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 11 ویں پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے پہلے پارٹی صدر خالدہ ضیا کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بی این پی نے اتوار کو ایک عوامی جلسے کے دوران انتخابات کےپروگرام کے اعلان سے قبل تمام پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ ایک غیر جانبدار نگراں حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ بی این پی کے جنرل سکریٹری مرزا فخرالاسلام نے ایک ریلی میں پارٹی کی جانب سے سات نکاتی مطالبات پیش کئے۔

بی این پی کے جنرل سکریٹری نے ان 12 مقاصد کو بھی عوام کے سامنے رکھا جسے ان کی پارٹی دسمبر یا جنوری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے پر مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔

بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن پارٹی بی این پی انتخابات سے قبل نیشنل یونٹی پراسیس کے ساتھ اتحاد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بی این پی جلد از جلد انتخابی منشور جاری کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

خالدہ ضیاء کو ایک کیس میں آٹھ فروری کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد بی این پی کی یہ پہلی بڑی میٹنگ ہے.


خبر کا کوڈ: 363980

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/363980/بنگلہ-دیش-کی-سابق-وزیر-اعظم-رہائی-کا-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com